جموں و کشمیر کے ادھم پور ضلع میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گہری دھند کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا ہے جس میں دو پائیلٹ ہلاک ہوگئے ہیں۔
مقامی لوگوں نے حادثے کے بعد زخمی پائیلٹس کو چارپائیوں پر لاد کر گھنے پیڑوں اور جھاڑیوں سے باہر نکالا تھا۔

ادھم پور اور ریاسی رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سلیمان چودھری نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ہیلی کاپٹر کریش ہوا ہے یا اسکے پائیلٹس نے کریش لینڈنگ کی۔
ادھم پور کا شیو گڈھ علاقہ، جہاں یہ حادثہ پیش آیا، ایک گھنا جنگل ہے۔ جائے حادثہ سے جو تصاویر موصول ہوئی ہیں، ان میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علاقے کا موسم کافی خراب ہے۔ ہیلی کاپٹر پیڑون میں گر کر تباہ ہوا ہے اور مقامی لوگوں نے چارپائیوں پر زخمی پائیلٹس کو اٹھا کر ہسپتال پہنچایا تھا۔
پولیس اور فوج نے بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا تاہم خراب موسم کی وجہ سے آپریشن میں دشواریاں پیش آئیں۔