اردو

urdu

ETV Bharat / city

میاں عبدالقیوم کی عرضی پر سماعت آج

اس سے قبل 17 اپریل کو اس معاملے پر پہلی سماعت کے دوران جسٹس علی محمد ماگرے اور جسٹس کول پر مبنی ڈویژن بینچ نے میاں قیوم کی عرضی پر غور کر کے انتظامیہ کو چار مئی تک اپنا جواب عدالت کو پیش کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

Hearing on Mian Qayoom's plea expected today
میاں قیوم کی عرضی پر آج سمات ہوگی

By

Published : May 4, 2020, 12:06 PM IST

Updated : May 4, 2020, 5:37 PM IST

جموں کشمیر عدالت عالیہ میں آج ہائی کورٹ بار اسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالقیوم کی جانب سے رہائی کے لیے دائر کی گئی عرضی پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سماعت متوقع ہے۔ قیوم گزشتہ برس پانچ اگست سے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیل میں ہیں۔

میاں قیوم کی عرضی پر آج سمات ہوگی
قیوم کے وکیل ظفر شاہ نے عرضی میں دعویٰ کیا ہے کہ 'بار صدر کی طبیعت ناسازگار ہے۔ وہ کئی امراض میں مبتلا ہیں اور ساتھ ہی جہاں انتظامیہ ملک کے تمام جیلوں میں سے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر قیدیوں کو رہا کر رہی ہے تو ایسے میں ان کی جلد رہائی عمل میں لائی جانی چاہیے۔'
میاں قیوم کی عرضی پر آج سمات ہوگی
ظفر شاہ نے اپنی عرضی میں جیل میں بھیڑ بھاڑ کی تعلق سے عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے کا حوالہ بھی دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 17 اپریل کو اس معاملے پر پہلی سماعت کے دوران جسٹس علی محمد ماگرے اور جسٹس کول پر مبنی ڈویژن بینچ نے میاں قیوم کی عرضی پر غور کر کے انتظامیہ کو چار مئی تک اپنا جواب عدالت کو پیش کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
Last Updated : May 4, 2020, 5:37 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details