عرس مبارک کے موقع پر حضرت خواجہ مسعود ولیؒ کے آستانۂ عالیہ پر کل شام سے ہی عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہا وہیں درود و اذکار اور نعت و مناجات کی محفلیں بھی آراستہ ہوتی رہیں۔
پامپورمیں حضرت خواجہ مسعود ولیؒ کا 421واں عرس منایا گیا علمائے کرام نے حضرت مسعود ولیؒ کی دینی خدمات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت مسعود ولیؒ نے اپنی ساری زندگی دین اسلام کی بقاء کے لیے وقف کی ہے۔
علمائے کرام نے بتایا کہ اولیاء کرام کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے میں ہی زندگی کی کامیابی کا راز مضمر ہے۔
مزید پڑھیں:کشتواڑ: حدبندی کا عمل پایۂ تکمیل کے قریب، جلد انتخابات ہونے کی امید
ادھر عرس مبارک کے سلسلے میں نمازوں کے بعد تُبرکات کی زیارت کرائی گئی جس سے عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد تعداد نے تبرکات کی زیارت کی۔