جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام، سرینگر اور گندربل کے بعد اب ضلع شوپیاں کے ضلع ترقیاتی ممبران اپنے چیئرپرسن کے خلاف عدم اعتماد موشن پیش No Confidence Motion Against DDC Chairperson کرنے جارہے ہیں۔
اس حوالے سے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ و نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ "جموں و کشمیر میں بنیادی جمہوریت دم توڑ رہی ہے Gross Root Democracy is in Shamble۔"
یہ بھی پڑھیں:Omar Abdullah on Article 370: 'مرکزی سرکار کے لیے سپریم کورٹ میں 370کی تنسیخ کا دفاع ناممکن'
واضح رہے کہ سنہ 2020 میں جموں و کشمیر میں پہلی بار تمام 20 اضلاع کے لیے ضلع ترقیاتی انتخابات منقد کیے گئے۔ ان انتخابات میں خطے کی تمام سیاسی جماعتوں نے حصہ لیا۔