اس حملے میں آٹھ عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو ضلع ہسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا ہے۔ ان زخمیوں میں سے چار شدید زخمی ہوئے جن کو سرینگر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ یہاں ان چاروں کا علاج چل رہا ہے۔
اس حملے کے سلسلے میں بات کرتے ہوئے ایک شخص نے بتایا کہ 'کل دھماکے کے بعد آرمی نے انہیں دھمکایا کہ وہ ان کے گھروں میں بلاسٹ کر کے انہیں مار ڈالیں گے'۔
شخص نے بتایا کہ اس سلسلے میں جب متعلقہ پولیس تھانے کو آگاہ کیا تو پولیس افسر نے انہیں آج پولیس اسٹیشن پلوامہ بلایا تھا۔ وہ شخص آج جب پلوامہ کے پولیس سٹیشن جا رہا تھا تبھی وہاں کسی نے گرینیڈ پھینکا، جس کے نتیجے میں اس وفد میں شامل آٹھ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
زخمی ہونے والے شخص جن کو سرینگر منتقل کیا گیا ہے ان میں ریاض احمد وگی ساکنہ، غلام محمد خان، مسرور احمد، محمد اشرف ہجام شامل ہیں۔
جن کا ضلع ہسپتال پلوامہ میں علاج جاری ہے ان کی شناخت عبد الماجد کمار، محمد عبد اللہ، محمد شفیع ساکنہ، محمد صدیق راجوری کے بطور ہوئی ہے۔