جموں وکشمیر انتظامیہ نے مشروط بنیاد پر کالجوں کو دوبارہ کھولنے کا حکم جاری کیا۔تاہم کووڈ مخالف ویکسینیشن والے طلباء، تدریسی اور غیر تدرییس عملے کو ہی اجازت دی گئی ہے۔
محکمہ اعلی تعلیم نے کالج سربراہان سے کہا کہ وہ طلباء اور عملے کے لیے صد فیصد ٹیکہ کاری یقینی بنائیں،تاکہ کالجوں میں دوبارہ سے تعلیمی سرگرمیاں شروع کی جاسکیں۔
وہیں تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کے دوران پرنسپل صاحبان کو کووڈ ایس او پیز کو عملی طور یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔