اردو

urdu

ETV Bharat / city

میوہ جات کی کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ، تاجروں میں خوشی - Govt hikes customs duty on fruits

مرکزی حکومت کی جانب سے امریکہ سے برآمد ہونے والے سیب، اخروٹ اور دیگر 27 اشیاء پر حصول درآمد و برآمد (کسٹم ڈیوٹی) میں متوقع اضافہ کرنے کے فیصلے سے کشمیر کے تاجروں میں خوشی کا ماحول ہے۔

میوہ جات کی کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ، تاجروں میں خوشی

By

Published : Jun 20, 2019, 9:08 PM IST

کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عاشق نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مرکزی حکومت کا فیصلہ ایک خوش آئند قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے وادی میں پیدا ہونے سیب اور اخروٹ کی تجارت کو مزید فروغ ملے گا۔

میوہ جات کی کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ، تاجروں میں خوشی

شیخ عاشق نے کہا کہ امسال اخروٹ اور سیب سے روینیو میں دوگنا اضافہ ہوگا۔

تاہم کشمیر یونیورسٹی میں شعبہ اقتصادیات کے پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد کا ماننا ہے کہ جب تک وادی میں پیدا ہونے والے سیب اور اخروٹ کی کوالٹی میں تبدیلی نہیں لائی جائے گی تب تک ان اشیاء کی تجارت کی نوعیت میں نمایاں تبدیلی نہیں آئے گی۔

واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے امریکہ سے برآمد ہونے والے سیب میں کسٹم ڈیوٹی میں 30 فی صد سے 120 فی صد کا اضافہ کیا ہے۔

ان کے علاوہ اخروٹ، بادام اور دیگر 26 اشیاء کی کسٹم ڈیوٹی میں اصافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ سیب کی پیداوار کو کشمیر کی معیشیت کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر مانا جاتا ہے اور اس صنعت سے ہزاروں گھر کے چولہے جلتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details