پولیس اور فوج کے اعلیٰ افسران نے منگل کو جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں عسکریت پسندوں کے والدین سے بات چیت کی اور ان سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو قومی دھارے میں واپس لائیں۔ جی او سی 15 کور اور آئی جی کشمیر نے شوپیاں میں پورے جنوبی کشمیر کے عسکریت پسندوں کے افرادِ خاندان سے بات چیت کی۔
اس دوران لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے اور آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے عسکریت پسندوں کے والدین سے اپیل کی کہ' وہ اپنے بچوں کو قومی دھارے میں واپس لائیں جب کہ فوج اور پولیس انہیں ہر قسم کی مدد فراہم کریں گی۔'
جی او سی 15 کور لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے اور آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے بٹہ پورہ شوپیان میں جنوبی کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کے والدین کے ساتھ ایک انٹرایکٹیو سیشن منعقد کیا۔