اردو

urdu

By

Published : Jan 15, 2020, 9:12 PM IST

ETV Bharat / city

'برف باری کے سبب میوہ صنعت کو نقصان ہو رہا ہے'

فیاض احمد نے کہا کہ ہم لوگوں نے خود ہی برف ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے تاکہ میوہ صنعت کو بچایا جائے۔

'برف باری کے سبب میوہ صنعت کو نقصان ہو رہا ہے'
'برف باری کے سبب میوہ صنعت کو نقصان ہو رہا ہے'


شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں قائم اشیاء کی دوسری بڑی فروٹ منڈی کے فروٹ گروورس کے صدر فیاض احمد کا کہنا ہے کہ شمالی کشمیر میں تباہ کن برف باری ہونے کے سبب فروٹ منڈی کے ساتھ وابستہ فروٹ گروورس اور ٹرک ڈرائیور کو کافی نقصان ہوا ہے۔

'برف باری کے سبب میوہ صنعت کو نقصان ہو رہا ہے'

انہوں نے کہا کہ ابھی بھی فروٹ منڈی سوپور میں کافی سیب کا مال رکا ہوا ہے اور برف باری ہونے کے سبب ابھی بھی فروٹ منڈی میں ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں کھڑی ہیں کیونکہ ضلع انتظامیہ نے ابھی بھی برف ہٹانے کا کام شروع نہیں کیا ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ ہم لوگوں نے خود ہی برف ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے تاکہ میوہ صنعت کو بچایا جائے۔
انہوں نے کہا ہم حکومت سے التماس کرتے ہیں کہ برف کو جلد از جلد ہٹایا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details