میڈیکل کالج ڈوڈہ کے شعبہ امراض نسواں میں ایک مفت بریسٹ کینسر اسکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ صحت کی دیکھ بھال کا ایک لازمی حصہ بن گیا ہے۔ چھاتی کے کینسر کے بڑھتے واقعات سے نمٹنے کے لیے میڈیکل کالج ڈوڈہ کے شعبہ امراض نسواں میں ایک مفت بریسٹ کینسر اسکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
کیمپ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر وکاس شرما، ڈاکٹر نور علی پرنسپل جی ایم سی ڈوڈہ نے کیا۔ اس موقع پرایس ایس بیدی (بزنس ڈیولپمنٹ مینجر) ساگر کول (ایریا سیلز مینیجر) بھی موجود تھے۔ چھاتی کے کینسر کے بڑھتے واقعات کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ 'ہم بھارت میں چھاتی کے کینسر میں کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ خواتین کو کھو رہے ہیں' ان خواتین کا ایک بڑا حصہ 50 سال سے کم عمر کا ہے۔
اس بیماری کے تعلق سے تعلیم اور آگاہی کی کمی اور چھاتی کے کینسر کی اسکریننگ پروگرام کا نہ ہونا ہے، چھاتی کے کینسر کی تشخیص نسبتا آخری مرحلے پر ہوتی ہے۔