ڈی ڈی سی انتخابات: چار امیدواروں نے نامزدگی واپس لی - JAMMU AND KASHMIR
ڈی ڈی سی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ 'ابھی تک دوسرے مرحلے کے لیے 37 نامزدگی فارم حاصل ہوئے ہیں جن میں سات خواتین بھی شامل ہیں۔ امیدوار مقامی اور قومی سیاسی جماعتوں سے وابستہ ہیں۔'
جموں و کشمیر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے سرینگر کے چار امیدواروں نے منگل کو اپنے نامزدگی واپس لے لی ہے۔ اس کے علاوہ تین افراد کی نامزدگی خارج کردی گئی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے 129 افراد نے اپنی نامزدگی دستاویز دائر کیے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 'دوسرے مرحلے میں ہونے والے انتخابات کے لیے گیارہ افراد نے، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے سرپنچ کے انتخابات کے لیے نامزدگی فارم جمع کرائے ہیں۔ جبکہ 60 امیدوار پنچوں کی کھالیں نشستوں کے لیے نامزدگی اپنے فارم جمع کر چکے ہیں۔'
ڈی ڈی سی انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 'ابھی تک دوسرے مرحلے کے لیے 37 نامزدگی فارم حاصل ہوئے ہیں جن میں سات خواتین بھی شامل ہیں۔ امیدوار مقامی اور قومی سیاسی جماعتوں سے وابستہ ہیں۔'
پہلے اور دوسرے مرحلے میں ہونے والے انتخابات کے لیے ابھی تک کل 193 نامزدگی فارم سرینگر سے موصول ہوئے ہیں۔ یہ امیدوار ڈی ڈی سی، پنچایت اور یو ایل بی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔