جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں سابق وزیر صحت اور جموں و کشمیر بی جے پی کے موجودہ جنرل سکریٹری ڈاکٹر ڈی کے منیال نے کئی لیڈران کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ 'بھارتیہ جنتا پارٹی دور دراز علاقوں کی ترقی اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنے وعدہ پر قائم ہے۔ جب کہ اس دوران سابق وزیر موصوف نے کہا کہ 'اس سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے ایک 6 رکنی ٹیم تشکیل دی ہے جو ان دور دراز علاقوں کا دورہ کرے گی۔'