جنوبی کشمیر کے ضؒع پلوامہ کے اونتی پورہ میں واقع اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی Islamic University Of Science And Technology کے شعبہ فوڈ ٹیکنالوجی FOOD Technology IUST Awantipora کے طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگرام کے ایک اقدام کے تحت فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے تعاون سے منعقد پیدل یاترا، فار فوڈ سیفٹی آگاہی میں حصہ لیا۔
اس مہم کا انعقاد فوڈ سیفٹی کے اہم پہلوؤں کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے کے لیے کیا گیا تھا جس میں 'صحیح کھانے' اور صحت مند طرز زندگی پر خصوصی زور دیا گیا تھا۔