سرینگر:جموں و کشمیر انتظامیہ نے جے کے اے ایس کے پانچ افسران کے تبادلے اور تعیناتی کا حکم دیا ہے۔ اس سلسلے میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا گیا۔ JKAS Officers Transferred
حکم نامے کے مطابق رویندر کمار آنند، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، سامبہ کا تبادلہ کر کے جنرل منیجر ڈی آئی سی رامبن تعینات کیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز جموں ثنا خان کو تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر دیہی صفائی جموں تعینات کیا گیا ہے۔