تفصیلات کے مطابق ترال کے لرو جاگیر گاؤں میں آوارہ کتوں نے پانچ افراد کو زخمی کر دیا گیا۔ پانچوں زخمیوں جن میں ایک کمسن طالبہ بھی شامل ہے۔زخمیوں کو طبعی امداد کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال ترال لایا گیا جہاں ان کو ویکسین اور ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اپنے گھروں کو رخصت کیا گیا۔
مقامی لوگوں نے ترال میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کتوں کے کاٹنے سے پورے گاؤں میں تشویش پیدا ہو گئی ہے اور لوگ اپنے گھروں سے باہر آنے میں خوف محسوس کر رہے ہیں،جبکہ طلباء بھی کمیونٹی کلاسز میں شمولیت کرنے سے قاصر ہیں۔