اطلاع کے مطابق سیر جاگیر ترال کے جنگلات میں آج رات دیر گئے اچانک آگ ظاہر ہوئی ہے۔آگ نے وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔
آگ لگنے کی وجہ سے سبز سونے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
عینی شاہدین نے اس نمائندے کو فون پر بتایا کہ آگ کے بلند شعلوں سے نزدیکی دہیات سیر، پستونہ، اور گلشن پورہ کی آبادی تشویش میں مبتلا ہو گئی ہے۔