مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر دارالحکومت سرینگر کے خانیار علاقے میں آگ کی ایک ہولناک واردات سے ایک مسجد اور درسگاہ سمیت کئی مکان خاکستر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق شہر خاص کے علاقہ خانیار میں ایک مکان سے اچانک آگ لگی جس نے آناً فانا ایک مسجد و درسگاہ سمیت کئی مکانوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ اس دوران فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ نے جائے واردات پر پہنچ کر عوام کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔ اس دوران دو فائر اینڈ ایمرجنسی اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ جن کو بعد میں علاج و معالجہ کے لیے ہسپتال پہنچایا گیا۔