بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس (بڈگام) کے زیر اہتمام اسپورٹس اسٹیڈیم بڈگام میں کرکٹ ٹورنامنٹ "ایل جی رولنگ ٹرافی" کا میگا فائنل منعقد ہوا۔ فائنل میچ میں زون بیروہ بمقابلہ زون بڈگام کے درمیان کھیلا گیا۔ Final match of LG Rolling Trophy Cricket held at Sports Stadium Budgam
LG Rolling Trophy بُڈگام اسپورٹس اسٹیڈیم میں ایل جی رولنگ ٹرافی کے فائنل میچ کا انعقاد - بُڈگام اسپورٹس اسٹیڈیم فائنل میچ منعقد
زون بڈگام کے جنید بشیر نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں چار وکٹیں لیں، جس کی وجہ سے انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ جنید بشیر کی اس کارکردگی کی وجہ سے ہی زون بڈگام کو فتح حاصل کرنے میں مدد دی۔ بڈگام زون نے یہ میچ 98 رنز سے جیت لیا۔ Final match of LG Rolling Trophy Cricket held at Sports Stadium Budgam
زون بڈگام نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے زون بیروہ کی ٹیم محض 68 رنز بنا سکی اور 14.1 اوورز میں ہی آل آؤٹ ہو گئی۔ زون بڈگام کے جنید بشیر نے بولنگ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں چار وکٹیں لیں،جس کی وجہ سے انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ جنید بشیر کی اس کارکردگی کی وجہ سے ہی زون بڈگام کو فتح پر مہر لگانے میں مدد ملی۔ بڈگام زون نے یہ میچ 98 رنز سے جیت لیا۔
اکرم اللہ ٹاک اے ڈی ڈی سی بڈگام اس موقع پر مہمان خصوصی تھے، انہوں نے زون بڈگام کی جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دی اور ساتھ ہی انہوں نے رنر اپ آئ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے ڈی ڈی سی بڈگام نے نوجوانوں کی مجموعی ترقی کے لیے کھیلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
گرومکھ سنگھ دتہ ڈی وائی ایس ایس او بڈگام نے اپنا قیمتی وقت نکالنے پر اکرم اللہ ٹاک اے ڈی ڈی سی بڈگام کا شکریہ ادا کیا اور اس "ایل جی رولنگ ٹرافی" کے میگا فائنل کو دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم میں تشریف لائے۔
مزید پڑھیں:LG Rolling Trophy in Budgam اسپورٹس اسٹیڈیم بڈگام میں ایل جی رولنگ ٹرافی کا افتتاح
ڈی وائی ایس ایس او (DYSSO) بڈگام نے فیلڈ سٹاف اور انچارج سرگرمی DYSSO بڈگام غلام حسن کھانڈے اور شکیل الرحمن کی اس میگا ایونٹ کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے کے لئے کی گئی کوششوں کو بھی سراہا۔