فی فِکزیشن کمیٹی کو سرینگر کے پرائیویٹ اسکول کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ اسکول نے 50 ہزار روپے فی کس کے حساب سے والدین سے فیس وصولی ہے۔
فی فِکزیشن کمیٹی جموں وکشمیر کے چیئرمین مظفر حسین عطار نے یہ حکمنامہ فاؤنڈیشن ورلڈ اسکول ہمہامہ میں زیر تعلیم طلباء کے والدین کی تحریری شکایت پر صادر کیا ہے۔ جس میں کہا گیا تھا کہ مذکورہ اسکول انتظامیہ نے ٹیوشن فیس، ٹرانسپورٹ اور ایڈمیشن فیس کے حوالے سے سرکاری احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے۔
کمیٹی کے چیئرمین مظفر حسین عطار نے 15 صفحات پر محیط حکمنامہ جاری کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ اسکول کی خلاف ورزیوں کے بارے میں کمیٹی کو ٹھوس ثبوت ملے ہیں۔ وہیں اسکول کی چٹھی سے انکشاف ہوا ہے کہ اسکول نے ایڈمیشن فیس وصولنے کے بعد والدین کو یہ کہہ کر گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے کہ اصل میں اکتوبر 2019 کو ایڈمیشن فیس پر پابندی عائد کی گئی ہے۔