اردو

urdu

ETV Bharat / city

کورونا وائرس: فاروق عبداللہ نے مزید 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان - کورونا وائرس کا خطرہ

نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اتوار کے روز کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے کنگن اور بیروہ کے ہسپتالوں کے لئے 25 پچیس لاکھ روپے واگذار کئے۔

نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ
نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ

By

Published : Mar 22, 2020, 11:22 PM IST

اس سے قبل انہوں نے شیر کشمیر میڈیکل انسٹی چوٹ صورہ کے لئے 50 لاکھ اور گاندربل و بڈگام ضلع ہسپتالوں کے لئے 25 ۔25 لاکھ روپے واگذار کئے تھے۔

اس کے علاوہ پارٹی کے شمالی کشمیر کے رکن پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون نے بھی وبائی بیماری کورونا وائرس سے بچاﺅ کاروائیوں کے لئے اپنے ایم پی فنڈ میں سے ایک کروڑ روپے واگزار کیا۔

ان رقوم میں سے بانڈی پورہ اور کپوارہ اضلاع کے لئے 30 ۔30 لاکھ روپے جبکہ بارہمولہ کے لئے 40 لاکھ روپے صرف کئے جائیں گے۔

نیشنل کانفرنس جنوبی کشمیر کے رکن پارلیمان جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے بھی کل اپنے ایم پی فنڈ میں سے جنوبی کشمیر کے چار اضلاع کے ہسپتالوں کے لئے ایک کروڑ روپے واگذار کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details