ضلع پلوامہ میں مختلف اقسام کی کاشت کی جاتی ہے جن میں سبزیاں، خشک و رسدار میوہ جات بھی شامل ہیں جبکہ ضلع کی زیادہ تر آبادی میوہ صنعت سے وابستہ ہے اور اس صنعت ہزاروں افراد کو روزگار حاصل ہورہا ہے۔
ضلع پلوامہ، جموں و کشمیر کا واحد ضلع ہے جہاں سب سے زیادہ ہائی ڈینسٹی باغات پائے جاتے ہیں تاہم محمکہ نے ہزاروں کنال اراضی پر ہائی ڈینسٹی باغات High-density plantation کی تیاری میں کسانوں کی بھرپور مدد کی ہے۔
پلوامہ میں ہائی ڈینسٹی باغات High-density plantation کو مزید وسعت دینے کے کےلیے محکمہ کی جانب سے آج ضلع کے بوائز ڈگری کالج میں جانکاری کیمپ منعقد کیا گیا۔ اس معلوماتی کیمپ میں کسانوں کو ہائی ڈینسٹی باغات کے فوائد سے متعلق جانکاری Farmers Awareness Camp on High-density plantation فراہم کی گئی اور محمکہ کی جانب سے ہائی ڈینسٹی باغات کےلیے چلائی جارہی اسکیمات سے بھی واقف کروایا گیا۔ محکمہ کے افسران پر کسانوں پر سرکاری اسکیمات سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے فائدہ اٹھانے اور دوسروں کو روزگار فراہم کرنے کا مشورہ دیا۔
اس موقع پر محکمہ باغبانی کے ڈائریکٹر اعجاز احمد بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ، کسانوں کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کےلیے ہر وقت تیار ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ آگے آئے اور محکمہ کی جانب سے فراہم کردہ روزگار اسکیمات سے استفادہ حاصل کریں۔