اردو

urdu

ETV Bharat / city

کشمیر: حجاج کرام کی واپسی کے لیے تمام تر انتظامات

فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا، اتوار کے روز وادی کشمیر کے 300 سے زائد حجاج کرام سرینگر پہنچ جائیں گے۔

ڈویژنل کمشنر کشمیر بصیر احمد خان

By

Published : Aug 17, 2019, 9:29 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 8:12 AM IST

ڈویژنل کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کل منساک حج سے واپس آنے والے حجاج کرام کی واپسی کے لیے تمام تر انتظامات کیے گئے ہیں اور ان کے رشتہ داروں کو ایئر پورٹ پر پہنچنے کے لیے پاسیز فراہم کیے گئے ہیں۔

ڈویژنل کمشنر کشمیر بصیر احمد خان

بصیر احمد خان نے کہا کہ کل 2 ہوائی پروازوں کے ذریعے 300 سے زائد ججاج کرام سرینگر پہنچ جائیں گے اور ان کے لیے تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین روز قبل ہی تمام ضلع ترقیاتی کمشنرز کو بتایا گیا تھا کہ وہ حجاج کرام کا استقبال کرنے کے لیے آنے والے رشتہ داروں کو کرفیو پاسز فراہم کریں۔
بصیر احمد خان نے کہا کہ حجاج کرام کے رشتہ داروں کو ائیر پپورٹ تک پہنچنے کے لیے بھی تمام تر سہولیات رکھی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع سے سرینگر ائیر پورٹ تک ایس آر ٹی سی بس سروس کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس جموں و کشمیر سے کُل 11527 عازمین حج سفر محمود کے لئے روانہ ہورہے تھے جن میں سے سرینگر سے10759، جموں سے 1351 اور لداخ سے 107 عازمین شامل ہیں، جبکہ 768 عازمین سفر محمود کے لئے نئی دہلی سے روانہ ہوئے تھے۔
سرینگر سے 4 جولائی کو پروازوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا اور یہ عمل 29 جولائی 2019 تک جاری رہا۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 8:12 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details