اردو

urdu

ETV Bharat / city

سکیورٹی فورسیز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم ختم

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان میں بدھ کو عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ کے 24 گھنٹے بعد سکیورٹی فورسیز نے بدرہامہ شوپیان سے محاصرہ ختم کر دیا ہے۔عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

سکیورٹی فورسیز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم ختم

By

Published : Aug 1, 2019, 8:03 PM IST

تفصیلات کے مطابق بدھ کی شام ساڑھے چھ بجے فوج کی23 پیرا ایس آو جی شوپیان اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے بدرہامہ میں مشترکہ طور پر عسکریت پسندوں کی چھپے ہونے کی مصدقہ اطلاع ملنے پر علاقے کو محاصرے میں لے لیا تھا۔

اسی دوران عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی فورسز نے بھی جوابی کاروائی کی۔تھوڑی دیر فائرنگ کا تبادلہ جاری پھر تھم گیا۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران مزید سکیورٹی فورسیز کو تعینات کیا گیا جنہوں نے پورے علاقے کو سخت ترین محاصرے میں لیا۔

رات بھر محاصرہ جاری رہا جو آئندہ روز دن کے قریب 5 بجے ختم ہوا۔فائرنگ کے تبادلے اور 24 گھنٹے کے محاصرے کے بعد فورسز کو خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا۔
اس دوران یہ افواہ بھی تھی کہ ایک عسکریت پسند کو ہلاک کر دیا گیا ہے تاہم موقع سے کسی بھی عسکریت پسند کی لاش نہیں ملی۔
ضلع شوپیان میں بدھ کے روز ہی موبائل انٹرنیٹ خدمات کو معطل کر دیا گیا ہے۔
ادھر قصبہ شوپیان کے علاوہ زوورہ، دیگام، بدرہامہ،تولی ہالن،ناگبل،اور لمنیمرگ شوپیان کے تمام اسکولوں کو آج بند کردیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details