اردو

urdu

ETV Bharat / city

سابق ریاستی وزیر میاں الطاف کی بیٹی کا انتقال - نماز جنازہ

نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما اور سابق ریاستی وزیر میاں الطاف کی بیٹی کی نماز جنازہ بابا نگری کنگن میں ادا کی گئی۔ اس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

namaz e janaza

By

Published : Apr 20, 2019, 11:47 PM IST


نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ، جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر، چودھری محمد رمضان، عبدالرحیم راتھر، محمد اکبر لون، نذیر احمد گریزی، بشارت بکھاری، شیخ اشفاق جبار، شریف دین شریک، منظور وانی، جی آر ناز، مشتاق گورو و دیگر رہنماؤں نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

سابق ریاستی وزیر میاں الطاف کی بیٹی کا انتقال

اس کے ساتھ ہی پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی، جے کے پی ایم رہنما شیلا رشید اور کئی وزراء نے میاں الطاف کے گھر وانگت کنگن پہنچ کر پسماندگان کے ساتھ اظہار تعزیت کی۔

واضح رہے کہ 28 برس کی بےنظیر الطاف کچھ وقت سے بیمار تھیں اور ان کا ممبئی کے اسپتال میں علاج جاری تھا اور چند روز قبل ہی انہیں صورہ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں کل شام ان کا انتقال ہو گیا۔

مرحومہ کے دو بچے ہیں اور ان کی شادی رجوری میں ہوئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details