احتجاج میں شامل انجینئر رشید اور کارکنان نے وکر آدتیہ سنگھ کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور انکے ہاتھوں میں پلے کارڈس موجود تھے جن پر ’’وِکرم آدتیا سنگھ کو گرفتار کرو‘‘ کے نعرے درج تھے۔
وکرم آدتیہ سنگھ کو گرفتار کیا جائے: انجینئر رشید میڈیا سے بات کرتے ہوے انجینئر رشید نے وِکرم آدتیہ سنگھ کے 13جولائی 1931 کے شہداء سے متلع دیے گئے بیان کی مذمت کرتے ہوئے انکے خلاف سخت کاررورائی کرنے کی اپیل کی۔
قابل ذکر ہے کہ 13جولائی 1931کے شہیدوں کے متعلق وکرم آدتیہ سنگھ نے توہین آمیز بیان دیتے ہوئے انہیں ’’لٹیرے اور Rapists‘‘ قرار دیا تھا۔
انجینئر رشید نے نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پارلیمانی انتخابات میں وکرم آدتیہ سنگھ کی حمایت کی تھی، تاہم انکے اس بیان پر دونوں پارٹیوں نے اپنا رد عمل ظاہر نہیں کیا۔