جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹر شروع ہوا ہے۔ جس میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔
فورسز نے مشترکہ طور پر ضلع شوپیان کے کاشو چتراگام علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ اس دوران ایک مکان میں چھپے عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی جوابی کارروائی میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔