مرکز کے زیر انتظام جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں پیر کو ایمپلائیز جوائنٹ ایکشن کمیٹی (JKEJAC) کی طرف سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سرکاری و عارضی ملازمین اور پنشنرس کے دیرینہ مطالبات کو پورا کرنے کی لیفٹینٹ گورنر انتظامیہ سے اپیل کی گئی۔
اس دوران جے سی سی کے سینئر لیڈر اور ریاستی جنرل سیکریٹری سید غلام رسول نے مرکزی و یونین ٹیریٹری حکومتوں پر زور دیتے ہوئے تمام درجے کے عارضی ملازمین، جو کہ 1994سے لیکر 2015ء تک تعینات کیے گئے، کو فورًا سے پیشتر مستقل کرنے کا مطالبہ کیا۔