سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران امپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی (EJAC) نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے مستقل اور عارضی ملازمین کی رکی پڑی تنخواہوں کو واگزار کرنے کی اپیل کی۔
ایجک کے صدر شبنم قیوم نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ جموں و کشمیر کے مختلف محکمہ جات میں کام کر رہے ہزاروں ملازمین خصوصاً یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین کی تنخواہیں کئی مہینوں سے بند ہیں۔
شبنم قیوم نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں 60ہزار کے قریب افراد برسوں سے مختلف محکمہ جات میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے ہیں جو مستقل ہونے کی امید میں ریٹائرمنٹ کی عمر تک کو پہنچ چکے ہیں۔