اردو

urdu

ETV Bharat / city

Firms Shortlisted For Kashmir Medi City: کشمیر میڈی سٹی کے لیے آٹھ فرمز شارٹ لسٹ

جموں و کشمیر انتظامیہ نے سرینگر کے مضافات علاقے سیمپورہ میں نئے قائم ہونے والے میڈی سٹی میں ہسپتال اور میڈیکل کالج قائم کرنے کے لیے آٹھ فرمز کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔جموں و کشمیر انتطامیہ نے گزشتہ برس یوٹی میں دو میڈی سٹیز کو منظوری دی تھی۔Firms Shortlisted For Kashmir Medi City

eight-firms-shortlisted-to-invest-in-kashmir-medi-city
کشمیر میڈی سٹی کے لیے آٹھ فرمز شارٹ لسٹ

By

Published : Apr 5, 2022, 4:43 PM IST

سرینگر:جموں و کشمیر انتظامیہ نے سرینگر کے مضافات علاقے سیمپورہ میں نئے قائم ہونے والے میڈی سٹی میں ہسپتال اور میڈیکل کالج قائم کرنے کے لیے آٹھ فرموں کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔گزشتہ برس انتظامیہ نے جموں و کشمیر میں دو میڈی سٹیز کو منظوری دی تھی۔Firms Shortlisted For Kashmir Medi City سیمپورا میڈی سٹی کے لیے 368 کنال سے زائد اراضی مختص کی گئی ہےMedi-City Sempora، جب کہ جموں میں میرانصاحب میڈی سٹی میں 100 کنال اراضی کی نشاندہی کی گئی Miransahab Medi-City Jammu ہے۔

انتظامیہ کے مطابق میڈی سٹیز میں میڈیکل کالج، ہسپتال، سپر اسپیشلٹی مراکز، نرسنگ کالج، ہسپتال کے انتظامی مراکز، ڈینٹل کالج، آیورویدک کالج، طبی تعلیم کے مرکز، آیوش مراکز، تحقیقی مراکز، عملے کے کوارٹرز اور گیسٹ ہاؤس ہوں گے۔محکمہ صنعت و تجارت کے ایک حکمنامے کے مطابق جن آٹھ فرمز نے ہسپتالوں اور میڈیکل کالجز کے قیام کے لیے درخواستیں دی تھیں، انہیں اجازت دے دی گئی ہے۔اُن کا کہنا ہے کہ "پہلے مرحلے میں پانچ ہسپتال، دو میڈیکل کالج اور ایک نرسنگ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کم ہسپتال قائم کیا جائے گا۔"

جن فرمز کو منظورِ دی گئی ہے اُن کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے محکمہ صنعت کے افسران کا کہنا ہے کہ "بہار کی ملی ٹرسٹس(Milli Trusts) 525.60 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے 1000 بستروں والا میڈیکل کالج قائم کرے گا جس سے 1548 نوکریاں پیدا ہوں گئی۔ وہیں پیکس میڈسٹی(Peaks- the Medicity) 772.49 روپے کی سرمایہ کاری سے 1000 بستروں کا ہسپتال قائم کریں گے۔"

اُن کا کہنا ہے کہ "جموں اور کشمیر کی ویتاستہ ہسپتال، ٹرمبو انفراسٹرکچر، اور اریشہ رائل ہسپتال بالترتیب 82.79 روپے، 603 روپے، اور 558.66 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کریں گے۔ وہیں میڈی سٹی میں ہسپتال اور میڈیکل کالج قائم کرنے کے لیے یونیورسل ہیلتھ کیئر ہسپتال، ڈی وی ایس ورلڈ وائیڈ سروس، اور ریڈیئنٹ میڈی سٹی پرائیویٹ لمیٹڈ کو بھی منظورِ دی گئی ہے۔"

یہ بھی پڑھیں:



محکمے کے افسران کا کہنا ہے کہ محکمے کو میڈی سٹی میں ہسپتالوں اور میڈیکل کالجوں کے قیام کے لیے متعدد درخواستیں موصول ہوئی تھی۔درخواستوں کو 21 فروری 2022 کو ہونے والی 5ویں اعلیٰ سطحی زمین کی الاٹمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں بحث اور فیصلے کے لیے رکھا گیا تھا۔ کمیٹی نے تفصیلی بحث کے بعد تشخیص کا معیار طے کیا۔زمین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے افسران کا کہنا تھا کہ زمین کی نشنداہی ہو چکی ہے اور کام بھی جلد شروع ہو جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details