اردو

urdu

ETV Bharat / city

تعلیمی و تربیتی مراکز 31 مئی تک کے لیے بند - لاک ڈاؤن

بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر کورونا وائرس کے پھیلنے کے خطرے کودیکھتے ہوئے انتظامیہ نے اسکولوں اور تربیتی ادارے کو مزید دنوں تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

EDUCATIONAL AND TRAINING INSTITUTIONS WILL REMAIN CLOSED TILL 31ST MAY
تعلیمی اور ٹریننگ مراکز 31 مئی 2020 تک بند

By

Published : May 9, 2020, 10:05 AM IST

جموں و کشمیر میں سبھی تعلیمی ادارے اور ٹریننگ مراکز 31 مئی 2020 تک بند رہیں گے۔

اس سلسلے میں جموں و کشمیر جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ 'کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے مدنظر جموں و کشمیر میں تمام تعلیمی و تربیتی مراکز 31 مئی تک بند رہیں گے۔'

تعلیمی اور تربیتی مراکز 31 مئی 2020 تک بند رہے گے

واضح رہے جموں و کشمیر میں پہلے سے ہی سخت لاک ڈاؤن کا نفاذ جاری ہے اور کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک نو اموات بھی ہوئی ہیں جبکہ 823 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

گزشتہ روز سرینگر کے سیول سیکریٹریٹ میں بھی ایک ملازم کو کوروناوائرس میں مبتلا پایا گیا۔

بھیڑ بھاڑ والی جگہوں میں کورونا وائرس کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اس لیے حکومت نے اسکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ لیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details