ای ڈی نے فاروق عبداللہ سے جے کے کرکٹ ایسوسی ایشن میں مالی خوردبرد کے معاملے میں پوچھ گچھ کی ہے۔
فاروق عبدللہ پر اسٹیٹ کرکٹ ایسو سی ایشن کے فنڈس کی بدعنوانی کے معاملے میں الزامات ہیں۔
ای ڈی نے فاروق عبداللہ سے جے کے کرکٹ ایسوسی ایشن میں مالی خوردبرد کے معاملے میں پوچھ گچھ کی ہے۔
فاروق عبدللہ پر اسٹیٹ کرکٹ ایسو سی ایشن کے فنڈس کی بدعنوانی کے معاملے میں الزامات ہیں۔
انفورس منٹ ڈائریکٹرو ریٹ کی جانب سابق وزیر اعلی فاروق عبدللہ سے کی گئی پوچھ تاچھ کے بارے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے وادی کے سنئیر صحافیوں سے بات کی تو انہوں نے اپنا ردعمل یوں ظاہر کیا ۔
وہیں نمائندے نے نیشنل کانفرنس اور ریاست کی دیگر سیاسی جماعتوں کے لیڈران سے بھی اس حوالے سے رودعمل جانے کی کوشش کی۔تاہم انہوں نے اس معاملے پر اپنا ردعمل ظاہر کرنے سے انکار کیا۔
سینئر صحافی ریاض مسرور نے کہا فاروق عبداللہ پر الزامات لگے ہیں، تاہم انہوں نے کہا ہے کہ ان کے اوپر بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں، وہ بے قصور ہیں۔
جب کہ سینئر صحافی رشید راہل کا کہنا ہے کہ فاروق عبداللہ پر الزامات لگائے گئے ہیں، یہ معاملہ عدالت میں ہے، عدالت انصاف کرے گی۔
وہیں اس معاملے کی تحقیقات کے تناظر میں گزشتہ برس سی بی آئی نے فاروق عبدللہ اور دیگر کئی افراد کے خلاف عدالت میں فرد جرم بھی عائد کیا ہے۔