پیر کے روز شام 7:29 منٹ پر زلزلے کا پہلا جھٹکا محسوس کیا گیا جبکہ 7:32 منٹ پر زلزلہ کا دوسرا جھٹکا محسوس کیا گیا۔ دوسرا جھٹکا پہلے کے بالمقابل زیادہ شدید تھا۔
اس زلزلے کا مرکز مشرقی کشمیر میں زمین کی 10 کلو میٹر گہرائی میں بتایا جا رہا ہے۔
جھٹکوں کی وجہ سے ضلع کے شہر و دیہات میں افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ خوف کے عالم میں ہر کوئی اپنے گھروں سے نکل کر بھاگنے لگا۔ ڈوڈہ میں لوگوں نے چیخ و پکار شروع کر دی۔ تاہم زلزلہ کا جھٹکا چند سیکنڈ کے بعد تھم گیا۔