اردو

urdu

ETV Bharat / city

Earthquake in Jammu and Kashmir جموں و کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے

جموں و کشمیر میں دیر رات درمیانی شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے کی وجہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ Earthquake in JK

جموں و کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
جموں و کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے

By

Published : Aug 23, 2022, 8:01 AM IST

Updated : Aug 23, 2022, 11:51 AM IST

سری نگر: جموں و کشمیر میں دیر رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 3.9 ریکارڈ کی گئی۔ حالانکہ اس زلزلے سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق جموں و کشمیر میں کٹرا سے 61 کلومیٹر مشرق میں 3.9 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے کے جھٹکے رات تقریباً 2:20 پر محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کا مرکز زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ Earthquake Jolts in Jammu and Kashmir

مذکورہ سینٹر کے مطابق اس کے بعد جموں و کشمیر میں تین مزید ہلکے درجے کے زلزلے آئے جن میں سے پہلا رات کے3 بجکر21 منٹ پر دوسرا3 بجکر44 منٹ پر اور تیسرا صبح 8 بجکر 3 منٹ پر آیا۔ ان زلزلوں کی شدت ریکٹراسکیل پر بالترتیب 2.8 ,2.6 اور2.9 ریکارڈ ہوئی ہے۔

دراصل زلزلے کے حوالے سے ملک کو چار مختلف زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ میکرو سیسمک زوننگ میپنگ کے مطابق، اس میں زون-5 سے لے کر زون-2 تک شامل ہیں۔ زون 5 کو سب سے زیادہ حساس سمجھا جاتا ہے اور اسی طرح زون 2 کو سب سے کم حساس سمجھا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ جموں کشمیر اور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Earthquake Jolts in Kashmir Valley: جموں و کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ آنے پر اس بات کا خیال رکھیں: جب بھی آپ زلزلے کے جھٹکے محسوس کریں تو بالکل بھی گھبرائیں نہیں۔ جس عمارت یا گھر میں آپ موجود ہیں اس سے باہر نکل کر کسی کھلی جگہ پر آجائیں۔ زلزلے کے دوران لفٹ کا استعمال نہ کریں۔ یہ آپ کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کھلی جگہ پر نہیں جا سکتے تو کسی میز یا مضبوط چیز کے نیچے بیٹھ جائیں۔

Last Updated : Aug 23, 2022, 11:51 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details