زلزلے کے جھٹکے وسطی کشمیر کے سرینگر اور گاندربل کے علاوہ شمالی و جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں محسوس کئے گئے۔
Earthquake in J&K: جموں و کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے - Earthquake Jolts in jammu and kashmir
جموں و کشمیر کے دارلحکومت سرینگر کے علاوہ دوسرے کئی اضلاع میں پیر شام زلزلے کے جھٹکے Earthquake Jolts محسوس کئے گئے جس کی شدت ریختر اسکیل پر 5.3 درج کی گئی۔
جموں و کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
ابتدائی رپورٹس کے مطابق کسی قسم کی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ Disaster Management کے ایک عہدیدار نےزلزلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 'زلزلہ ریکٹر اسکیل پر 5.3 کی شدت کا تھا اور جموں و کشمیر کے ضلع سرینگر کے علاوہ کشمیر کے دوسرے علاقوں میں بھی اس کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔