اردو

urdu

ETV Bharat / city

Dussehra 2022 وادی کے متعدد اضلاع میں دسہرہ تقریبات کا انعقاد - جموں و کشمیر میں دسہرہ تقریبات کا انعقاد

جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں پانچ اکتوبر کو پنڈت براداری کی جانب سے تقریباً چھ سال بعد دسہرہ تہوار جوش و خروش سے منایا گیا۔ مقامی مسلمانوں نے بھی اس تہوار کی تقریب میں شرکت کی۔ Dussehra celebrations in Jammu and Kashmir

دسہرہ تقریبات کا انعقاد
دسہرہ تقریبات کا انعقاد

By

Published : Oct 6, 2022, 9:05 AM IST

ملک بھر میں برادران وطن کا مذہبی تہوار دسہرہ جوش و خروش سے منایاگیا،ملک کی متعدد ریاستوں کے ساتھ ساتھ مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کےمختلف اضلاع میں بھی دسہرہ تہوار کے موقع پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔Dussehra celebrations in Jammu and Kashmir

سرینگر

دسہرہ

جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں پانچ اکتوبر کو پنڈت براداری کی جانب سے تقریباً چھ سال بعد دسہرہ تہوار جوش و خروش سے منایاگیا،مقامی مسلمانوں نے بھی اس تہوار کی تقریب میں شرکت کی۔

کشمیری پنڈت سنجے صراف نے میڈیا سے بات کرتے ہوے کہ کشمیر میں ہر مذہب کا احترام کیا جاتا ہے، مسلمانوں کی اکثریت ہونے کے باوجود جوش و خروش سے دسہرہ تقریب کا انعاقد کیا گیا،مقامی مسلمانوں نے بھی اس میں ہمارا تعاون کیا۔

کشتواڑ

کشتواڑ کے چوگان میدان میں ہر سال کی طرح ا مسال بھی دسہرہ تہوار بڑے جوش و خروش کے منایا گیا،برادارن وطن اس دن روان کو جلاتے ہیں،کشتواڑ کے چوگا میدان میں برادان وطن کے ساتھ ساتھ مقامی مسلمانوں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

دسہرہ

کشتواڑ میں سناتن دھرم سبھا کی طرف سے اس تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس دوران سناتن دھرم سبھا کے ضلع صدر سوریندر سین، تا گوری شنکر مندر سرکوٹ کے مہاتما رام شرن داس مہاراج، ڈپٹی کمشنر کشتواڑ دیوانش یادیو نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح راون کو ہر سال اس برائی پر اچھائی کی علامت کے طورپر نذر آتش کیا جاتا ہے اسی طرح لوگ بھی اپنے ضمیر اور اپنے دلوں سے گندگی و منافرت کو ختم کریں۔

پونچھ

ملک کے دیگر حصوں کی طرح برائی پر اچھائی کی جیت کا تہوار دسہرہ کووڈ کی وبا کے دو سال بعد سرحدی ضلع پونچھ میں بھی منایا گیا۔اس موقع پر پولیس اور انتظامیہ کے افسران نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

دسہرہ

ہر سال کی طرح اس بار بھی دسہرہ اسپورٹس سٹیڈیم پونچھ میں دسہرہ تہوار بڑے دھوم دھام سے منایا گیا، راون دہن کے وقت بچے، بوڑھے اور جوان کثیر تعداد میں موجود تھے۔

رامبن

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں بھی دسہرے کا تہوار مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر سب سے بڑی تقریب گورنمنٹ ماڈل ہائرسکنڈری ا سکول رامبن کے احاطہ میں منعقد ہوئی، جہاں پر راون، میگ ناتھ، اور کمبھ کرن کے پُتلے جلائے گئے۔

دسہرہ

اس موقع پر مختلف طبقہ سے وابستہ مرد و خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس سے فبل ار ایس ایس کی جانب سے ایک ریلی نکالی گی جس میں کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کر کی۔

اس موقع پرپولیس اور ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موجود رہے۔ دسہرہ کے موقع سے بڑے پیمانے پر سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی کی گئی تھی۔

بجبہاڑہ

ضلع اننت ناگ کے مٹن علاقہ میں دسہرہ کا تہوار بڑے ہی سادگی سے منایاگیا، صبح کے اوقات میں خصوصی پوجا پاٹ کا اہتمام کیا گیا، اور دن بھر کئی عقیدت مندوں نے رام مندر میں حاضری دی۔

دسہرہ

مارٹند تیرتھ مندر میں ہر سال یہ تہوار مذہبی یکجہتی کے ساتھ انجام دیا جاتا تھا، لیکن گزشتہ کئی ماہ سے ٹارگٹ کلنگ سے کئی کشمیری پنڈتوں نے ملک کی مختلف ریاستوں کا رخ کیا، جس کے چلتے آج بڑی سادگی سے اس تہوار کو انجام دیا گیا۔

مارٹنڈ مندر میں ہر سال اس موقع پر ہندو اور مسلمان مل جل کر رام لیلا اور راون دہن کے پروگرام منعقد کراتے ہیں یہی وجہ ہے کہ یہاں کی مذہبی ہم آہنگی کو فرقہ پرست طاقتیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکی ہیں۔

مقامی کشمیری پنڈت کے مطابق نا مساعد حالات کے چلتے اس دفعہ سادگی سے منایا گیا، جبکہ اس موقعہ پر خصوصی پوجا پاٹ کے ساتھ لنگر کا اہتمام ہوا، انہوں نے کہا کہ حالات ٹھیک نہیں ہیں، اس لئے انتظامیہ کو خصوصی اقدامات اٹھانے چاہیے، اور کشمیری پنڈتوں کو اس جگہ پر رہنے دیا جائے جہاں پر وہ محفوظ ہوں۔

ادھمپور

جموں کے ادھمپور ضلع میں بھی دسہر تہوار جوش و خروش سے منایاگیا،عقیدت مندوں نے خصوصی پوجا کی،ادھمپور سمیت ملک میں امن و امان کے قیام کے لئے خصوصی طورپر پوجا کیں۔

دسہرہ

خواتین عقیدت مندوں کا کہنا ہے کہ ادھمپور میں ضلع کے متعدد مقامت پر آئے دن پیش آرہے پُر تشدد واقعات کے خاتمہ اور امن و امان کے لئے انہوں نے پوجا کی ہے ۔

مزید پڑھیں:Dussehra 2022 راہل اور پرینکا نے وجے دشمی پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی

ABOUT THE AUTHOR

...view details