سنہ 1985-86میں وسطی کشمیر میں ضلع بڈگام کے بیرو علاقے میں میونسپل کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا تھا، اور تین دہائیوں سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک علاقے سے نکلنے والی گندگی اور کوڑے کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے لیے کسی معقول جگہ کا انتظام نہیں کیا گیا ہے۔
مزید برآں کہ جگہ کی نشاندہی نہ کرنے کے سبب علاقے سے نکلنے والے روزآنہ تقریبا چھ ٹن کوڑے کرکٹ کو نالہ سکھناگ میں انڈیل دیا جاتا ہے۔
مقامی باشندوں کے مطابق میونسپل کمیٹی بیرو کی تحویل میں 20کنال اراضی ہونے کے باوجود اسے ڈمپنگ سائٹ کے طور پر استعمال نہیں کیا جا رہا ہے۔