پیر کے روز یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر نثار علی نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے۔ اس حکم نامے کے مطابق ڈاکٹر ماجد زماں بابا کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی منظوری کے بعد 5 برس کے لیے یونیورسٹی کا کنٹرولر امتحانات مقرر کیا گیا ہے۔ 11 نومبر 2021 کو منعقد سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں ڈاکٹر ماجد کو اس عہدے کی تقرری کے لیے نامزد کیا گیا۔
Dr Zaman is KU's New Controller of Examination: ڈاکٹر ماجد بابا کشمیر یونیورسٹی کے نئے کنٹرولر امتحانات مقرر
کشمیر یونیورسٹی نے ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ سپورٹ سسٹم کے پروفیسر ڈاکٹر ماجد زماں بابا سائنٹسٹ 'ای' کو نیا کنٹرولر امتحانات مقرر کیا ہے۔
ڈاکٹر ماجد بابا کشمیر یونیورسٹی کے نئے کنٹرولر امتحانات مقرر
یہ بھی پڑھیں:
New VC of JNU: شانتی شری پنڈت جے این یو کی نئی وائس چانسلر مقرر
ڈاکٹر ماجد زماں نے کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی کی ہے جبکہ انہیں انتظامی ، تدریسی اور تحقیقی تجربہ ہے اور یہ کشمیر یونیورسٹی میں اب تک کئی اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ ڈاکٹر ماجد بابا نے متعدد پی ایچ ڈی اور ایم فل اسکالرز کی رہنمائی کی ہے۔ وہیں دنیا کے اعلی درجے کے جرائد میں ان کے کئی تحقیقی مقالے بھی شائع ہوئے ہیں۔