سرینگر: ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا معاملات میں اضافے کا رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔جہاں ملک میں یومیہ تعداد اب 20 ہزار تجاوز کرچکی ہے وہیں جموں و کشمیر میں بھی یومیہ تعداد اب 200 جا پہنچی ہے۔Corona Cases in India
ایسے میں روزانہ کی بنیاد پر اس طرح کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونا کوئی اچھا شگون نہیں ہے۔ جموں وکشمیر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک اور شخص کی موت کورونا وائرس سے ہوئی ہے، جس کے ساتھ ہی متوفین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4 ہزار 7سو 58 جا پہنچی ہے۔
وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے 8 ہزار ٹیسٹ میں سے 152 کورونا مثبت پائے گئے اس طرح متاثرین کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 75ہزار 184 ہوگئی ہے۔ جموں وکشمیر میں کورونا معاملات میں اضافے کے پیش نظر ای ٹی بھارت کے نمائندے پرویز الدین نے خصوصی بات چیت کی وادی کے معروف پلمنولوجسٹ اور سی ڈی ہسپتال میں چسٹ میڈیسن کے سربراہ ڈاکٹر نوید نظیر شاہ سے۔ interview of Dr Naveed Nazir Shah
انہوں نے کہا کچھ وقت کے لیے اگرچہ کووڈ کیسز کا سلسلہ تھم گیا اور یہاں کورونا معاملات صفر کے برابر پہنچ گئے تھے، تاہم گزشتہ دنوں سے ایک بار پھر جموں وکشمیر میں کورونا کے معاملات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ انہوں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ وائرس کی شدت کم ہے، جس کے نتیجے میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو ہسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔