اردو

urdu

ETV Bharat / city

قومی شاہراہ پر مریض و سیاحوں کی گاڑیوں کو اجازت - two day closure

قومی شاہراہ پر اتوار اور بدھ کو عام ٹرانسپورٹ پر پابندی کے باوجود بیماروں اور سیاحیوں کی گاڑیوں پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں رہے گی ۔

قومی شاہراہ پر مریض و سیاحوں کی گاڑیوں کو اجازت

By

Published : Apr 6, 2019, 11:11 AM IST

ان باتوں کااظہار صوبائی کمشنر بصیر احمد خان نے سرینگر میں ایک پریس کانفرس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ وادی میں سیاحتی سیزن میں سیاحوں اور شمال و جنوب سے بیماروں کو سرینگر کے مختلف ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی غرض سے آمد و رفت کے مدنظر اس طرح کے اقدامات اٹھائے گے ہیں ۔

پریس کانفرس کے دوران بصیر احمد خان کا کہناتھا سرکار نے اگرچہ سکیورٹی کے اعتبار سے ہفتے کے دو دن عام ٹریفک پر پابندی عائد کی ، تاہم جنوب و شمال سے سرینگر آنے والے مریضوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ اٹھانا پڑے، اس تناظر میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

وہیں دوسری جانب سیاحت سے وابستہ افراد کے پُر زور اسرار اور سیزن کو مد نظر رکھ کر سیاح بھی عام ٹریفک کی پابندی کے فیصلے سے مستثنیٰ رہیں گے۔

پریس کانفرنس کے دوران آئی جی کشمیر ایس پی پانی بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details