اردو

urdu

ETV Bharat / city

بڈگام: محکمہ مویشی پروری کی جانب سے آپریشن تھیٹر کا افتتاح - انیمال طاچچینع

وسطی کشیمر کے محکمہ مویشی پروری کی ڈائریکٹر پُرنیما متل نے آج محکمہ انیمل ہسبنڈری بڈگام کا دورہ کر کے ضلع میں نئے میٹنگ ہال اور نئے آپریشن تھیٹر کا افتتاح کیا۔

افتتاح آپریشن تھیٹر بڈگام
افتتاح آپریشن تھیٹر بڈگام

By

Published : Jun 12, 2021, 8:54 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج ڈائریکٹر انیمل ہسبنڈری پُرنیما متل نے محکمہ انیمل ہسبنڈری بڈگام کا دورہ کیا اس دوران جوائنٹ ڈائریکٹر انیمل ہسبنڈری اور چیف انیمل ہسبنڈری افسر بڈگام کے علاوہ محکمے کے کئی اعلیٰ افسران موجود رہے۔

ڈائریکٹر انیمل ہسبنڈری نے ضلع میں نئے آپریشن تھیٹر جس میں جدید ٹیکنالوجی کا ساز و سامان کی سہولت میسر ہے کا افتتاح کیا انہوں نے ضلع میں نئے میٹنگ ہال کا بھی افتتاج کیا ۔

ڈائریکٹر انیمل ہسبنڈری افتتاح آپریشن تھٹیر

اس دوران انہوں نے محکمے کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور محکمے کے کام کاج کا جائزہ لیا. انہوں نے محکمے کو ہدایت دی کہ وہ کام کاج میں تیزی لائے تاکہ لوگوں کو مویشیوں کے تعین پریشانیوں کا آزالہ ہو سکے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمے انیمل ہسبنڈری بڈگام کو نیا آپریشن تھیٹر اور میٹنگ ہال کی درکار تھی جو اب پورا ہوا۔

اس دوران ان سے جب مویشیوں میں پانے والی بیماری فوٹ اینڈ ڈزیز کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس بیماری کا علاج پہلے سے ہی موجود ہے. انہوں نے کہا کہ محکمے کو جہاں سے بھی فوٹ اینڈ ڈزیز کے حوالے سے جانکاری ملتی ہے تو محکمہ تیزی سے کاروائی کرکے مویشیوں کا علاج کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نومبر میں سبھی مویشیوں کو ویکسین دیا گیا اور جسکا نہیں ہوا ہے تو وہ آج بھی لگوا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں ویکسین دستیاب ہے اور ویکسین کی کوئی کمی نہیں پائی جا رہی ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details