اردو

urdu

ETV Bharat / city

DHSK Press Conference: مختلف صحت اسکیموں سے لوگ استفادہ کریں، ڈی ایچ ایس کے - سنٹرل سپانسیرڈ اسکیموں

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھرنے کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے منعقد کیے جارہے ہیلتھ میلوں میں لوگوں کو ان بیماریوں کی روک تھام کے بارے میں جانکاری دی جا رہی ہے جو عام ہوتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ ہیلتھ میلوں میں سنٹرل سپانسیرڈ اسکیموں کے بارے میں لوگوں آگاہ کیا جائے تاکہ وہ اس سے استفادہ کر سکے ۔ Dr Mushtaq Ahmad Rather On Health Mela

dhsk-urges-people-to-take-benefit-of-government-run-health-schemes
مختلف صحت اسکیموں سے لوگ استفادہ حاصل کریں، ڈی ایچ ایس کے

By

Published : Apr 21, 2022, 8:10 PM IST

سرینگر:ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے کہا کہ ضلع اور بلاک سطح پر منعقد کیے جارہے ہیں ہیلتھ میلوں سے لوگوں کو بھر پور طریقے سے فائدہ اٹھانا چائیے۔ انہوں نے کہا اس طرح کے کیمپس سے عام لوگ نہ صرف مختلف بیماریوں، ان کے علاج اور بچاؤ سے متعلق جانکاری حاصل کر سکتے ہیں بلکہ مرکزی حکومت کی جانب سے دی جانے والی صحت سے متعلق نئی اسکیموں کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کر کے استفادہ کر سکتے Central Sponsored Health Schemes In J&K ہیں۔ ان باتوں کا اظہار ڈائیریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔DHSK Press Conference In Srinagar

مختلف صحت اسکیموں سے لوگ استفادہ حاصل کریں، ڈی ایچ ایس کے
ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے کہا کہ منعقد کیے جارہے ہیلتھ میلوں میں ان بیماریوں کی روک تھام کے لیے جانکاری فراہم کی جارہی ہے، جوکہ عام ہوتی جارہی ہیں جس میں بلڈپریش، زیابطیس، کینسر، سٹروک اور ہارٹ کی بیماریاں وغیرہ شامل میں ہیں۔وہیں مذکورہ جانکاری کیپمس میں ایسے مریضوں کو سنٹرل سپانسیرڈ اسکیموں کے بارے میں بھی بتایا جاتا ہے جس کے ذریعے کو بنا پیسہ خرچ کیے بغیر بہتر طور اپنا علاج ومعالجہ کرواسکتے ہیں۔ جب کہ ان میلوں میں شرکت کے دوران وہ اپنا گولڈن کارڈ بھی بنوا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ ملک کی باقی ریاستوں اور یوٹیز میں غریب اور غریبی کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد ہی گولڈن کارڈ حاصل کرسکتے ہیں لیکن جموں وکشمیر یوٹی میں ہر ایک گولڈن حاصل کر کے اس سے استفادہ کر سکتا ہے۔
ڈائیریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے اس موقع پر کئی سنٹرل سپانسریڈ اسکیموں کے نام بھی گنوانے جن کے بارے میں یا تو لوگوں کو کم معلومات ہے یا انہیں سرے سے مذکورہ اسکیموں کے بارے می کوئی علمیت ہی نہیں ہے۔ ایسے میں انہوں نے لوگوں کو جانکاری حاصل کرنے کے لیے ان میلوں میں شرکت کرنے پر زور دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح آگاہی سےہی مختلف بیماریوں میں جوج رہے غریب لوگ ان صحت اسکیموں کی بدولت اپنا علاج کروا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:



ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے پریس کانفرس کے دوران محکمہ صحت کی حصولیابیوں کا ذکر کیا۔وہیں مختلف اضلاع میں ڈائیریکٹر ہیلتھ سروسز کے زیر نگرانی چل رہے اہستپالوں میں مریضوں کے لیے دستیاب جدید سہولیات کا بھی تذکرہ کیا۔انہوں نے کہا سرکاری جموں وکشمیر میں صحت نظام کو بہتر بنانے کی خاطر ہر محاذ پر کام کررہی ہے تاکہ ہر ضلع اور سب ضلع اہسپتالوں میں لوگوں کو علاج ومعالجہ کی بہتر اور معیاری سہولیات میسر ہوسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details