سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ جموں وکشمیر انتظامیہ کے بدعنوانی صفر کے برابر ہونے کے دعوؤں کے باوجود گھوٹالوں کا سلسلہ ختم نہیں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی پریشان نوجوانوں کو 'بھرتی کے لیے نقدی' گھوٹالے کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کیا۔ cash for recruitment scam
ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ 'جموں وکشمیر پولیس سب انسپکٹر اور فائنانس اکاؤنٹ اسسٹنٹ گھوٹالوں کے بعد اب جل شکتی بورڈ کے جی ای امیدوار سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔' انہوں نے ٹویٹ میں کہا 'انتظامیہ کے بدعنوانی صفر ہونے کے دعوؤں کے باوجود گھوٹالوں کا سلسلہ ختم نہیں ہو رہا ہے۔' ان کا مزید کہنا تھا 'پہلے ہی پریشان نوجوانوں کو بھرتی کے لیے نقدی گھوٹالے کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔' Jal Shakti Department JE candidates protest at in Srinagar
قابل ذکر ہے کہ جے کے ایس ایس بی نے 4 جون کو پولیس سب انسپکٹر اسامیوں کی تقرری کی لسٹ جاری کی تھی جس پر امیدواروں نے اعتراض کیا تھا۔ بعد ازاں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سب انسپکٹر اسامیوں کی تقرری کے فہرست میں مبینہ بد عنوانی کی جانچ کے لیے ہوم سکریٹری کی قیادت میں ایک جانچ کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا جس نے اس فہرست کو کالعدم قرار دیا تھا۔