سرینگر کے حیدرپورہ میں منگل کو ہوئے متنازعہ تصادم (Hyderpora encounter) جس میں تین عام شہری ہلاک کیے گئے تھی اس کی جوڈیشل انکوائری (judicial enquiry) کے متعلق آوازیں بلند ہورہی ہے۔ اگرچہ جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا (J&K L-G Manoj Sinha) نے اس واقع کی مجسٹئریل تحقیقات (magisterial inquiry) کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم وادی میں مختلف حلقوں اس سے مطمئن نظر نہیں آرہے ہیں۔
پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن (People's Alliance for Gupkar Declaration) نے آج ملک کے صدر رام ناتھ کوند کو مکتوب بھیجا ہے، جس میں پی اے جے ڈی نے مطالبہ کیا ہے اس متنازعہ تصادم میں ملوث افسران کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے واقعات میں ہلاک ہونے والے افراد کی جسد کاکی کو ان کے لواحقین کے سپرد کرنے چاہئے کیونکہ لاش کو لواحقین کے حوالے نہ کرنا قانون اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔