دہلی:ٹیرر فنڈنگ کے معاملے کے الزام میں قید مرحوم سید علی شاہ گیلانی کے داماد الطاف احمد شاہ کو دہلی ہائی کورٹ نے کینسر کی تشخیص کے بعد مناسب علاج کے لیے ایمس دہلی منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔شاہ نے عدالت کو بتایا کہ وہ رام منوہر لوہیا ہسپتال (آر ایم ایل) میں بعض بیماریوں کا علاج کر رہے ہیں لیکن حال ہی میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ گردوں کے کینسر کے آخری مرحلے میں مبتلا ہیں۔
انہوں نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ آر ایل ایم میں گردوں کے کینسر کے علاج کے لیے مناسب سہولیات میسر نہیں ہیں اور اس کے لیے انہیں علاج کے لیے دہلی کے ایمس یا اپولو ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت ملنے چاہیے۔
جسٹس سدھیر کمار جین نے کیس کی سماعت کے دوران کیا کہ درخواست گزار کو مناسب علاج کا حق آئین کے تحت بنیادی حقوق کا حصہ ہے اور یہ انصاف کے مفاد میں ہے کہ درخواست گزار کا علاج ایمس میں کیا جائے۔عدالت نے حکم دیا کہ عرضی گزار کو مناسب علاج کے لیے عدالتی تحویل میں اور متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ کی براہ راست نگرانی میں اور تمام ضروری حفاظتی اقدامات کی پیروی کے لیے ایمس دہلی منتقل کیا جائے۔