گاندربل:جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے علاقہ کنگن کی رہائشی طیبہ شبیر جو کہ قوت گویائی اور قوت بصارت سے محروم ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں دسویں جماعت کے امتحانا ت کے نتائج میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امتیازی نمبرات حاصل کیے اور اپنی ذہانت اور قابلیت سے یہ ثابت کردیا کہ جسمانی طور پر کمزور یا مخصوص افراد بھی بڑی بڑی کامیابی سے ہمکنار ہوسکتے ہیں۔
محکمہ تعلیم میں تدریسی خدمات انجام دینے والے شبیر احمد تیلی کے گھر میں پیدا ہوئی طیبہ جسمانی طور کمزور تھیں۔
Deaf and Dumb Student's Excellent Performance in 10th Class Examinations
طیبہ شبیر کی والدہ شگفتہ شاہین جو کہ خود بھی محکمہ تعلیم میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے اپنی بیٹی کے لیے ہر ناممکن کو ممکن بنانے کی کوششیں کیں۔ وہ اپنی بیٹی کے لیے کان، زبان اور آنکھیں بن گئیں، یعنی ہر ممکن طورپر ان کی مدد کرتی رہیں۔
پہلی جماعت سے لے کر دسویں جماعت تک پڑھنے، لکھنے کھانے پینے کی ہر چیز میں ان کی مدد کرتی رہیں جس کا فائدہ اُن کو دسویں جماعت کے نتائج میں ملا۔ مذکورہ امتحان میں طیبہ شبیر نے امتیازی نمبرات حاصل کر کے سب کا نام روشن کر دیا۔