اردو

urdu

ETV Bharat / city

سرینگر کورونا کی تیسری لہر شروع ہونے کی وجہ بن سکتا ہے: ضلع مجسٹریٹ

سرینگر، جموں وکشمیر میں کورونا کی تیسری لہر شروع ہونے کی وجہ بن سکتا ہے۔ کیونکہ سرینگر میں کورونا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

By

Published : Nov 7, 2021, 10:57 AM IST

سرینگر کورونا کی تیسری لہر شروع ہونے کی وجہ بن سکتا ہے: ضلع مجسٹریٹ
سرینگر کورونا کی تیسری لہر شروع ہونے کی وجہ بن سکتا ہے: ضلع مجسٹریٹ

جموں وکشمیر کے سرینگر ضلع مجسٹریٹ محمد اعجاز اسد کا ماننا ہے کہ سرینگر، جموں وکشمیر میں کورونا کی تیسری لہر شروع ہونے کی وجہ بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'شہر میں کورونا گائیڈ لائنز پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے یونین ٹریٹری کے کُل کیسز میں سے 60 فیصد کیسز سرینگر میں ہی درج ہو رہے ہیں۔

سرینگر کورونا کی تیسری لہر شروع ہونے کی وجہ بن سکتا ہے: ضلع مجسٹریٹ

ضلع مجسٹریٹ نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز یہاں لالچوک میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ وہ بازاروں میں لوگوں کی طرف سے کورونا گائیڈ لائنز پر عمل در آمد کا جائزہ لے رہے تھے۔

انہوں نے کہا 'پچھلے کچھ دنوں سے سرینگر ضلع میں کورونا کیسز میں کافی اضافہ درج ہو رہا ہے جموں وکشمیر کے کل کیسز میں سے قریب60 فیصد کیسز صرف سرینگر میں ہی درج ہو رہے ہیں۔'

اعجاز اسد نےکہا کہ 'سرینگر، جموں وکشمیر میں کورونا کی تیسری لہر شروع ہونے کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا 'سرینگر میں کورونا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، میں ضلع مجسٹریٹ کی حیثیت سے یہ کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کر رہا ہوں کہ جموں وکشمیر میں کورونا کی تیسری لہر کی شروعات کی وجہ سرینگر ہی بن سکتا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: Corona Vaccination: ملک میں کورونا ٹیکہ کاری 107.70 کروڑ سے زیادہ

ان کا کہنا تھا کہ 'ابھی تک اگر تیسری لہر نہیں آئی ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگوں نے کافی احتیاط برتی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے کورونا کی تیسری لہر سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details