جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد میں روزانہ اضافے کے پیش نظر انتظامیہ نے خطے میں پابندیاں مزید بڑھاتے ہوئے یو ٹی میں شام سات بجے سے صبح سات بجے تک کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جموں وکشمیر انتظامیہ کے ترجمان روہت کنسل نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'آج شام سے مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے تمام علاقہ جات میں شام سات بجے سے صبح سات بجے تک کرفیو نافذ کیا جائے گا۔
کشمیر میں شام سات سے صبح سات بجے تک کرفیو نافذ - kashmir news
رواں مہینے کی یکم تاریخ کو مرکزی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے تیسرے مرحلے کے دوران عائد پابندیوں کیلئے ہدایت جاری کرتے ہوئے ملک کے 733 اضلاع کو ریڈ، اورنج اور گرین زون قرار دیا تھا۔
کرفیو کے دوران ضلع انتظامیہ کی جانب سے اجراء کیے گئے پاسز کے بنا آمدورفت کی اجازت نہیں ہوگی۔ تاہم طبی پیشہ اور ضروری خدمات فراہم کرنے والے افراد پر یہ پابندی عائد نہیں ہوں گی۔'
قابل ذکر ہے گزشتہ روز انتظامیہ نے جموں و کشمیر کے 13 اضلاع کو ریڈزون زمرے میں لایا تھا۔ ان میں کشمیر کے تمام اضلاع کے ساتھ ساتھ جموں صوبے کے جموں، کٹھوعہ اور سامبا بھی شامل ہے۔ ریاسی، ادھم پور، رامبن اور راجوری اورنج زون میں ہیں جبکہ ڈوڈہ، کشتوار اور پونچھ گرین زون میں ہیں۔
واضح رہے کہ رواں مہینے کی یکم تاریخ کو مرکزی حکومت کی جانب سے لوک ڈاؤن کے تیسرے مرحلے کے دوران عائد پابندیوں کیلئے ہدایت جاری کرتے ہوئے ملک کے 733 اضلاع کو ریڈ اورنج اور گرین زون باندھا گیا تھا۔ عوام کو پابندیوں میں رعایت بھی انہیں زون کے مطابق دی جائےگی۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق 'اگرچہ ان پابندیاں پر ہر ہفتے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد نظرثانی کی جاسکتی ہے تاہم پابندیاں کتنی بڑھانی ہے اور کتنی کم کرنی ہے اس کا حتمی فیصلہ ضلع انتظامیہ کو ہی لینا ہے۔'