وادی کشمیر میں مقیم غیر مقامی مزدوروں کی ہلاکت کے پیش نظر سرینگر کے لال چوک میں پیر کے روز خواتین سیکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی مہم چلائی گئی۔
خواتین سیکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی مہم سی آر پی ایف کے ایک سینئر افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'حالات ناسازگار ہونے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے'۔تاہم خواتین کی تلاشی میں کافی مشکلات کا بھی سامنا رہا، تاہم یہ اقدام بطور تجربہ اٹھائے گئے ہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ اگر اس اقدام سے مقامی خواتین کو اعتراض نہیں ہوتا تو ہمیں اپنی ذمہ داری انجام دینے میں زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں رہتا۔
مزید پڑھیں:کشمیر: کئی علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات معطل
واضح رہے کہ وادی کشمیر میں غیر مقامی افراد کی ہلاکت کے پیش نظر پولیس نے عسکریت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن تیز کرتے ہوئے گذشتہ دس دنوں میں 13 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوہ کیا ہے۔