اردو

urdu

ETV Bharat / city

کشمیر میں جوانوں نے ایک شخص کی جان بچائی

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں سی آر پی ایف جوانوں نے ایک شخص کی جان بچا کر انسانیت کا ثبوت دیا ہے۔

By

Published : Jul 31, 2019, 8:53 PM IST

کسمیر میں جوانوں نے ایک شخص کی جان بچائی

تفصیلات کے مطابق، ایک نوجوان آج علی الصبح جموں سے سرینگر جانے والے شاہراہ پر رامبن کے نزدیک مہیاڑ کے مقام پر پہنچا ہی تھا کہ اچانک مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے کیچڑ کے دلدل میں پھنس گیا۔

کسمیر میں جوانوں نے ایک شخص کی جان بچائی

اس کے بعد اس علاقے میں تعنیات سی آر پی ایف کے جوانوں نے وقت پر بچاؤ کاروائی کر کے مٹی ہٹا کر اس نوجوان کو باہر نکالا۔

نوجوان کو رامبن کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہال ابتدائی علاج کے بعد اسے چھٹی دے دی گئی۔

بتایا جاتا ہے کہ نوجوان کی دماغی حالت ٹھیک نہیں تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details