جموں وکشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 27ہزار 466 جاپہنچی ہے۔ ادھر جموں وکشمیر میں روزانہ کووڈ-19 مثبت معاملات میں 55 سے 60 فیصد صرف سرینگر سے سامنے آرہے ہیں۔ جس کے نتیجے میں سرینگر کے 22 سے زائد علاقوں کو کنٹینمنٹ زون میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
سرینگر میں کرونا کے بڑھتے معاملات کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے ڈی سی سرینگر نے کہا کہ کہ کئی علاقوں میں مخصوص طبقے کی جانب سے اجتماعات منعقد کئےجانے کے بعد کووڈ کیسز میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے اور اگر لوگوں نے احتیاط سے کام نہیں لیا تو سرینگر کووڈ کی تیسری لہر کا مرکز بن سکتا ہے۔
کورونا کی دوسری لہر کی تباہی کے بعد اگرچہ کرونا کے مثبت معاملات میں قدرے ٹھہراؤ سا آگیا تھا۔ لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ کورونا وبا مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے اور ہم احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چھوڑ دیں۔